انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کا میلہ آج سجے گا
پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، کامیابی سمیٹ کر ہی واپس جانے کی امید ہے، لورائیڈر
کراچی میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کا میلہ سجنے جارہاہے جب کہ انٹرنیشنل ریسلرز ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں رمبل ان پاکستان کے نام سے ہونے والے ان مقابلوں کے لیے رنگ میں اتریں گے۔
سابق ٹریپل اے عالمی کروزر ویٹ چیمپئن سیمی گوئیویرا کے بعد پروفیشنل ریسلنگ کے معروف و شہرت یافتہ امریکی ریسلر اور لورائیڈر کے نام سے پہچانے جانے والے پیڈرو اورٹیگا بھی ہفتے کوکراچی پہنچ گئے، 30 سے زائد غیرملکی اور مقامی ریسلر ایکشن میں نظر آئیں گے، ان مقابلوں کے لیے رنگ کی تیاری کے ساتھ دیگر انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، دیگر غیرملکی ریسلر کی بھی آمد متوقع ہے۔
منتظمین کی جانب سے اعلان کیے جانے والے معروف غیر ملکی ریسلرز کی پاکستان آمد غیر یقینی ہے، پرو ریسلنگ آف پاکستان کے تحت ہونے والے ان مقابلوں میں غیرملکی ریسلر پاکستانی ریسلرز کے مد مقابل ہوں گے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، دریں اثنا پرو ریسلنگ مقابلوں کے حوالے سے ہفتہ کو شیڈول پریس کانفرنس اچانک ملتوی کر دی گئی تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ ریسلنگ مقابلے پروگرام کے مطابق ہی ہوں گے۔
ادھرکراچی پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پرگفتگوکرتے ہوئے میکسیکو سے تعلق رکھنے والے امریکی شہریت کے حامل ریسلر لورائیڈر نے کہاکہ پاکستان آکربہت خوشی ہوئی ہے، مجھے امید ہے کہ کامیابی سمیٹ کر ہی جاؤں گا، زیادہ بات نہیںکرنا چاہتا، ریسلنگ کی دنیا میں بلیک ماسٹرکے نام سے مشہور پیڈرو اورٹیکگا نے کہا کہ میں اپنی اہلیت اور قابلیت اتوارکو رنگ میں ہی ثابت کروں گا۔
دوسری جانب میجر لیگ ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کرنے والے امریکی پروفیشنل ریسلر سیمی گوئیویرا بھی بہت پرجوش ہیں، امریکی ریست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن سے تعلق رکھنے والے ریسلر کا کہنا ہے کہ شائقین ریسلنگ کو ناامید نہیں کروں گا۔