کلیئرمینز میچ میں ذمہ داری انجام دینے والی پہلی خاتون امپائر بن گئیں

31 سالہ کلیئری نے خود کبھی کرکٹ نہیں کھیلی۔

31 سالہ کلیئری نے خود کبھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلیا کی کلیئر پولوسیک نے مینز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پہلی خاتون امپائر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی کلیئر پولوسیک نے کسی بھی مینز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ذمہ داری انجام دینے والی پہلی خاتون امپائر کا اعزاز حاصل کرلیا، 31 سالہ کلیئری نے خود کبھی کرکٹ نہیں کھیلی تاہم 2017 میں آسٹریلیا الیون کیخلاف نیوساؤتھ ویلز کے ایک روزہ میچ کی صورت میں پہلی بار مینزکسی ہائی لیول میچ میں امپائرنگ کی تھی۔


انھوں نے ہفتے کے روز ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 میں میزبان نمیبیا اور اومان کا مقابلہ بھی سپروائز کیا۔

 
Load Next Story