بلند عزائم لیے ویمنز ٹیم کی کل جنوبی افریقہ روانگی

بسمہٰ معروف کی آج پریس کانفرنس،سیریز کیلیے حکمت عملی تیار کرلی گئی

بسمہٰ معروف کی آج پریس کانفرنس،سیریز کیلیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ فوٹو : فائل

بلند عزائم لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم پیر کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گی جب کہ کپتان بسمہٰ معروف نیشنل اسٹیڈیم کل کراچی میں پریس کانفرنس کریں گی۔

گرین شرٹس میزبان کیخلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے بعد 5 میچز پرمشتمل ٹوئنٹی 20 سیریزمیں بھی شرکت کریں گی،اس کا مقصد اگلے برس 21 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی تیاری ہے، سیریزکیلیے نیشنل اسٹیڈیم میں9اپریل سے جاری تربیتی کیمپ غیر رسمی طور پرختم ہوگیا،اتوارکوچند کرکٹرزکواضافی بیٹنگ پریکٹس کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ دورے میں بسمہٰ معروف 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی،ون ڈے اسکواڈ میں ناہیدہ خان، جویریہ رؤف، سدرا امین، جویریہ روف، اومائمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض،کائنات امتیاز، سدرا نواز، ثنامیر، نشرح سندھو، فاطمہ ثنا، ایمن انور اور رامین شمیم شامل ہیں۔


ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے ٹیم میں محض ایک تبدیلی کی گئی، ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید سنبھالیں گی، ڈائنا بیگ کے ان فٹ ہونے پر ریزرو کھلاڑی فاطمہ ثنا اسکواڈ کا حصہ بنی ہیں، دیگر تین ریزرو پلیئرزمیں منیبہ علی، صبا نذیراورفریحہ محمود شامل ہیں۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جمال ٹرینر، رفعت گل فزیو، زبیرویڈیوانالسٹ اورعائشہ جلیل منیجر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پاکستان کی ورلڈکپ میں رسائی ممکن بنا دے گی۔

 
Load Next Story