صدر جہانگیرپارک تباہریڈنگ روم بھی بند تجاوزات قائم

ریڈنگ روم عوام کیلیے بند کردیا گیا ہے

ہائیکورٹ نے صورتحال سے متعلق درخواست پرمدعا علیہان کونوٹس جاری کردیے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
شہرکے مرکز صدر میں واقع جہانگیر پارک تاریخی اہمیت کا حامل ہے جو انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، شہر کے سب سے قدیم پارک میںبانی پاکستان محمد علی جناح نے نماز ادا کی تھی، اس پارک میں پہلی بار 1883میں فوارے لگا کر اسے نو روز کے موقع پر خان بہادر بہرام جی راجکوٹ والا نے کراچی کے شہریوںکو تحفہ دیا تھا ،1920میں اس پارک میں پویلین کا اضافہ کیا گیا اور یہاں کرکٹ سمیت دیگرکھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔


قیام پاکستان کے بعد یہاں سیاسی جلسے جلوس بھی ہونے لگے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے یہاں نماز بھی ادا کی، لیکن اس اہم اور تاریخی پارک کی حالت اس وقت انتہائی تباہ ہے،یہاں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے کثیرالمنزلہ کار پارکنگ کا منصوبہ بنایا تھا لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان نے ازخود کارروائی کرتے ہوئے 5اپریل 2006کو اس منصوبے کو روک دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ آئندہ بھی اس پارک کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں راہ راست ٹرسٹ کی جانب سے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی، ڈائریکٹر جنرل پارکس وہارٹی کلچر ، کے ایم سی زولوجیکل گارڈن کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر عملدرآمد کرائے کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مدعا علیہان نے پارک میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے ، ریڈنگ روم عوام کیلیے بند کردیا گیا ہے، یہاں ٹائون؍ یونین کونسل کا دفتر، مسجد اور دیگر تعمیرات کردی گئی۔
Load Next Story