سرگودھا میں خاتون سمیت 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
مارے جانے والے افراد زمیندار کے ڈیرے پر ملازم تھے جو بھینسوں کو چارہ دینے اور فصلیں کاٹنے کا کام کرتے تھے۔
تھانہ بھاگٹاں والا کے علاقے 80 جنوبی میں خاتون سمیت 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بھاگٹاں والا میں 3 افراد کو ڈیرے پرقتل کیا گیا جس میں خاتون بھی شامل ہے جب کہ بقیہ افراد جب اپنی جان بچا کر بھاگے تو ملزمان نے ان کا بھی پیچھا کرکے 3کوقتل کردیا جب کہ ایک شخص کو قریبی کھیت میں قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق ابھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم خدشہ ہے کہ ان تمام افراد کو دشمنی کی بنا پر ہی قتل کیا گیا ہو،قتل کئے جانے والے افراد زمیندار کے ڈیرے پر ملازم تھے جو بھینسوں کو چارہ دینے، کھیتوں کی دیکھ بھال اور فصلیں کاٹنے کا کام کرتے تھے۔
واقعے کے بعد جاں بحق افراد کے ورثا نے اپنے پیاروں کے بیہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر مین لاہور روڈ بلاک کر دی، ان کا مطالبہ ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کرے۔