ہلکی بارش کیساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل
ہلکی بارش نے کے ای ایس سی کی جانب سے کی گئیں تیاریوں کا راز طشت از بام کردیا
کراچی میں ہلکی بارش نے ہی کے ای ایس سی کی جانب سے رین ایمرجنسی کے تحت کی جانے والی تمام تیاریوں کا راز طشت ازبام کردیا ہے ، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے متعدد علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم رہے، کے ای ایس سی کے شکایتی مراکز شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے میں ناکام ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام شروع ہونے والی ہلکی بارش کی ساتھ ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کے فیڈرز ٹرپ کرجانے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں خلل ہوا جبکہ متعددعلاقوں میں مینٹی ننس نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی تاریں ٹوٹنے، جمپر لوز ہونے، پی ایم ٹی جل جانے اور سب اسٹیشن کی خرابی کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ شکایتی مراکز پر تعینات عملہ کم ہونے اور تعطیلات کی وجہ سے اسٹور رومز بند ہونے کی وجہ سے بجلی کے نظام میں آنے والی خرابیوں کو بروقت دور نہیں کیا جاسکا اور شہری مسلسل کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی سے محروم رہے۔
واضح رہے کہ موسم سرما شروع ہونے کے بعد سے کے ای ایس سی حکام کئی مرتبہ رین ایمرجنسی کے تحت اپنی تیاریاں مکمل ہونے کا دعوی کرتے رہے ہیں تاہم ہلکی بارش نے ہی کے ای ایس سی کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا راز طشت از بام کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش کی صورت میں شہر بجلی کے سنگین بحران سے دوچار ہوسکتا ہے، بجلی کی عدم فراہمی سے جزوی طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں ڈیفنس، کلفٹن، لیاری، کیماڑی، برنس روڈ، آئی آئی چند ریگر روڈ، ماڑی پور، اولڈ سٹی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، کورنگی، لانڈھی، قائد آباد، لائنز ایریا، محمود آباد، ڈیفنس ویو اور دیگر علاقے شامل ہیں۔