گورے رنگ کو کامیابی کا راز قراردینے پر شاہ رخ خان کیخلاف ویب سائٹ پر مہم چل پڑی
ویب سائٹ پر ”ڈارک از بیوٹی فل“ کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان کے خلاف شکایتوں کا انبار لگ چکا ہے۔
گورے رنگ کو کامیابی کا راز قراردینے پر شاہ رخ خان کے خلاف ویب سائٹ پر مہم چل پڑی ہے جس میں ان کی مذمت کی جارہی ہے۔
ویب سائٹ پر "ڈارک از بیوٹی فل" کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان کے خلاف شکایتوں کا انبار لگ چکا ہے اور اس مہم میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد دستخط کر کے اپنی حمایت کا اظہار کرچکے ہیں۔ ویب سائٹ پر شاہ رخ خان کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں کہا گیا ہے کہ اس اشتہار میں گورے رنگ کو کامیابی کا راز ظاہر کیا گیا ہے جو ملک میں موجود کالے اورسانولے مردوں، خواتین اور بچوں میں احساس کمتری میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
اس مہم میں شاہ رخ کے ساتھ ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو بھی فریق بنایا گیا ہے جنہوں نے اس اشتہار کے بنانے میں معاونت فراہم کی تھی۔