پاکستان نے مزید 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

رہائی پانے والے ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن لایا گیا

رہائی پانے والے ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن لایا گیا، فوٹو: فائل

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔

سمندری حدود کی خلاف ورزی پرگرفتارکیے جانےوالے 60 بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کردیا گیا،رہائی پانے والے ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن لایا گیا جہاں انہیں پاکستان بزنس ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا۔


بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا، رہائی پانے والے ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ رہائی ملنے پرانہیں بہت خوشی ہورہی ہے اوروہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اپنے گھر والوں سے مل سکیں ۔

انھوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں اس کے ساتھ بہت اچھا رویہ رکھا گیا، کھانے پینے سمیت انہیں تمام سہولیات مہیا تھیں ،بھارتی ماہی گیروں کا کہنا تھا جس طرح پاکستان حکومت کی جانب انہیں رہا کیا گیا ہے اسی طرح بھارتی حکومت کو بھی پاکستانی ماہی گیروں کورہا کیا جانا چاہیےاس سے قبل رہائی پانے والے ماہی گیروں کوایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے تحائف اور سفری اخراجات بھی دیئے گئے ۔

گزشتہ 3 ہفتے میں 300 بھارتی ماہی گیروں کورہا کیا جاچکا ہے 7، 14 اور21 اپریل کو بھی بھارتی ماہی گیروں کو ملیرجیل سے رہا کیا گیا تھا پاکستان کی جانب سے کُل 360 بھارتی ماہی گیروں کو مرحلہ وار رہا کیا جارہا ہے۔
Load Next Story