لاہور واہگہ بارڈر کے قریب سے بھارتی جاسوس گرفتار
بھارتی جاسوس سے اہم عمارتوں کے نكشے اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔
پاکستان رینجرز نے واہگہ بارڈر کے قریب سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق واہگہ بارڈر کے علاقے وسمیاں چیک پوسٹ کے قریب سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا گیا، بھارتی جاسوس کا نام مندرا بتایا جا رہا ہے اور اس کا تعلق بھارت کے صوبے بہار سے ہے، رینجرز نے مندرا سے تفتیش کے لئے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا، بھارتی جاسوس سے اہم عمارتوں کے نكشے اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔
اس سے قبل آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں نکیال سیکٹر میں بھارتی جاسوس طیارے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور چند منٹ تک پرواز کرتے رہے لیکن جیسے ہی پاکستانی فضائیہ کے طیارے ہوا میں بلند ہوئے تو بھارتی جاسوس طیارے فرار ہو گئے۔