دنیا بھر میں مختلف ممالک کے فوجی اخراجات میں اضافہ

فہرست میں پاکستان کا 20واں نمبر ہے اور پاکستان نے گزشتہ سال اس شعبے میں 11.4 ارب ڈالر خرچ کیے، رپورٹ

فہرست میں پاکستان کا 20واں نمبر پر ہے، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

سویڈش ادارے سپری کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مختلف ممالک نے اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کردیا ہے۔

سویڈش ادارے (سپری) اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف ممالک نے نہ صرف فوجی اخراجات میں اضافہ کردیا ہے بلکہ ان ممالک نے جدید ٹیکنالوجی پر بھی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔


رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اسلحہ پر خرچ کرنے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے جس نے 2017 کے مقابلے میں 2018 میں 4.6 فیصد زائد رقم خرچ کی۔ اس کے علاوہ امریکا 2020 تک فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے بھی گامزن ہے جب کہ آئندہ 20 سالوں میں تقریباً 1.8 ٹریلین ڈالر کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فہرست میں روس کا چوتھا اور جرمنی کا دسواں نمبر ہے اور گزشتہ سال روسی فوجی اخراجات میں 3.5 فیصد کمی دیکھی گئی جب کہ فرانس اور برطانیہ اس فہرست میں پہلے 10 ممالک میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فوجی اخراجات پر خرچ کرنے کے حوالے سے فہرست میں20ویں نمبر پر ہے، پاکستان نے گزشتہ سال دفاع کے شعبے میں 11.4 ارب ڈالر خرچ کیے۔
Load Next Story