فیس بک سمیت 7ٹیکنالوجی فرمزکا دنیاکوآن لائن کرنے کامنصوبہ

فیس بک نے اب تک جو بھی کچھ کیا اس کا مقصد پوری دنیا کے عوام کو رابطے کی طاقت فراہم کرنا تھا، فیس بک بانی

اس منصوبے کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں اسمارٹ فون پر مبنی انٹرنیٹ سروسز کی لاگت میں کمی لانا ہے ۔ فوٹو : اے ایف پی

سوشل ویب سائٹ فیس بک سمیت 7 ٹیکنالوجی فرمز نے پوری دنیا کو انٹرنیٹ تک رسائی کیلیے بدھ کو Internet.org نامی پراجیکٹ کاآغاز کردیا۔

اس منصوبے کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں اسمارٹ فون پر مبنی انٹرنیٹ سروسز کی لاگت میں کمی لانا ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے اس حوالے سے کہاکہ فیس بک نے اب تک جو بھی کچھ کیا اس کا مقصد پوری دنیا کے عوام کو رابطے کی طاقت فراہم کرنا تھا، ترقی پذیر ممالک میں رابطے اور علمی معیشت میں شمولیت کی راہ میں بڑی رکاوٹیں حائل ہیں، Internet.org سے ایک عالمی شراکت قائم ہوئی ہے جو ان رکاوٹوں سے نمٹنے کیلیے کام کرے گی اور اس میں ایسے لوگوں کے لیے انٹرنیٹ تک رسائی آسان بنانا ہے جو فی الوقت اس کی لاگت برداشت نہیں کرسکتے، فی الوقت 2ارب 70 کروڑ افراد یعنی دنیا کی ایک تہائی آبادی کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے تاہم ان میں ہرسال آہستگی سے اضافہ ہو رہا ہے۔




پراجیکٹ میں شامل دیگر کمپنیوں میں نوکیا، ارکسن، سام سنگ، کوال کوم، میڈیا ٹیک اور اوپرا شامل ہیں جبکہ ٹویٹر اور لنکڈ ان بھی اس پراجیکٹ میں شمولیت اختیار کرنے والی ہیں، Internet.org کا مقصد دنیا کی دوتہائی آبادی کوانٹرنیٹ کی رسائی دینا ہے جو فی الوقت اس سے محروم ہے، پراجیکٹ کے شراکت دار پوری دنیا کو آن لائن کرنے کیلیے مشترکہ منصوبے تیار کرنے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ اور حکومتوں اور صنعت کو متحرک کرینگے، یہ شراکت دار موبائل ایپس کو آسان اور زیادہ موثر بنائیں گے اور ٹیلی فون آلات اور نیٹ ورکس میں بہتری لائیں گے تاکہ وہ کم توانائی کے استعمال سے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرسکیں، یہ شراکت کم لاگت میں اعلیٰ معیارکے اسمارٹ فون کی تیاری کے ساتھ محروم آبادیوں تک انٹرنیٹ سروسز کو توسیع دینے کیلیے شراکتیں قائم کریں گے۔
Load Next Story