حرم شریف کی تیسری توسیع کا افتتاح رمضان میں ہوگا

منصوبے کی تکمیل کے بعد بیک وقت 2 لاکھ 80 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے

تیسرے توسیعی مرحلے کی تکمیل سے معتمرین اور زائرین کو کافی سہولت ہوگی۔ فوٹو: نیٹ

حرم شریف کی تیسری توسیع کا افتتاح رمضان میں ہو گا۔


ایک اجلاس میں ڈپٹی گورنر کو بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی کام رمضان المبارک کے آغاز تک مکمل ہو جائے گا۔حرم شریف کے تیسرے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں بیک وقت 2 لاکھ 80 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے۔

حرم شریف کے تیسرے توسیعی مرحلے کی تکمیل سے معتمرین اور زائرین کو کافی سہولت ہوگی۔ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر سے معتمرین کی آمد جاری رہتی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اس ماہ مبارک میں عمرہ کی سعاد ت حاصل کرتے ہیں۔
Load Next Story