اولڈ سٹی ایریا میں صفائی کی صورتحال ابتر کچرا کنڈیاں بھر گئیں
کئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیرلگ گئے، برنس روڈ کی گوشت مارکیٹ میں سیوریج سسٹم چوک ہوگیا، سخت تعفن پھیلنے لگا
ISLAMABAD:
صدر اور اولڈ سٹی ایریا میں صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی۔
کچرا کنڈیاں کچرے سے بھرگئیں، کچرہ سڑکوں اور گلیوں میں پھیل گیا ہے جبکہ برنس روڈ کی گوشت مارکیٹ میں سیوریج سسٹم چوک ہوگیا، گٹر ابل پڑے ہیں اور مارکیٹ میں سخت تعفن پھیل رہا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کچرا کنڈیوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے اور غفلت کے مرتکب افسران و عملے کیخلاف کارروائی کی جائے، تفصیلات کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی، ایمپریس مارکیٹ، برنس روڈ، رنچھوڑلائن، کھارادر، فریئرروڈ، پاکستان چوک، کینٹ اسٹیشن، بولٹن مارکیٹ،ریلوے کالونی، سلطان آباد اور دیگر مقامات پر صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے، صدر ٹاؤن کی260کچرا کنڈیوں میں سے بیشتر کچرا کنڈیاں بھری ہوئی ہیں، ان کچرا کنڈیوں کی صفائی کا کام باقاعدگی سے نہیں کیا جارہا ہے۔
ایس ایم لاکالج، رنچھوڑ لائن، پاکستان چوک، برنس روڈ، سندھ سیکریٹریٹ، فریئر روڈ، اردو بازار و دیگر مقامات پر کچرا کنڈیاں کچرے سے بھری ہوئی ہیں، کچرا سڑکوں پر دور دور تک پھیل گیاجس کی وجہ سے ان علاقوں میں سخت تعفن پھیل رہا ہے، ایمپریس مارکیٹ کے مختلف حصوں میں ایک درجن سے زائد کچرا کنڈیاں قائم ہیں، یہ کچرا کنڈیاں مکمل طور پر بھری ہوئی ہیں، برنس روڈ کی گوشت مارکیٹ میں صورتحال ابتر ہوگئی ہے، بارشوں کے بعد گوشت مارکیٹ کا سیوریج سسٹم چوک ہوگیا اور گٹر ابل پڑے ہیں سیوریج کا گندہ پانی مارکیٹ میں جگہ جگہ کھڑا ہوا ہے، مارکیٹ میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہوگئی ہے، مارکیٹ میں سخت تعفن پھیلا ہوا ہے اور گاہکوں کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رنچھوڑ لائن میں نارائن پورہ اور اس کے اطراف واقع کچرا کنڈیوں کی صفائی کئی ہفتوں سے نہیں ہوئی جس کی وجہ سے علاقے میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سندھ سیکریٹریٹ کے عقب میں واقع کچرا کنڈی بھی کئی ہفتوں سے بھری ہوئی ہے اور اطراف میں رہائش پذیر مکینوں کومشکلات کا سامنا ہے، کینٹ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقع کچرا کنڈی بھی ایک ماہ سے بھری ہوئی ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ،گلی محلوں میں چوک گٹرلائنوں میں فی الفور کھولنے کے اقدامات کیے جائیں اورکچرا کنڈیوں کی صفائی باقاعدگی سے کی جائے، بلدیاتی فرائض کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب افسران و عملے کیخلاف کارروائی کی جائے۔