مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کیخلاف قوم پرستوں کا مظاہرہ

سندھ کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے، نثار لاکھیر و دیگر

جیے سندھ تحریک رہنماوں اور کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے. فوٹو: فائل

جیے سندھ تحریک اور ماروی تحریک نے پارٹی کے ضلعی صدر پر مقدمہ درج کیے جانے اور ضلعی رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنیوالے نثار لاکھیر، مسمات اﷲ بچائی ملاح نے بتایا کہ جیے سندھ تحریک رہنماوں اور کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور انھیں جھوٹے کیسوں میں ملوث کرکے گرفتار کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیے سندھ تحریک کے ضلعی صدر جاوید بھٹی پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج اور ضلعی رہنمائوں آفتاب چنہ اور جمشید آرائیں کی گرفتاری بھی اس ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔




انھوں نے کہا کہ کارکنوںکو ان کے مقصد سے ہٹانے کیلیے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن جیے سندھ تحریک کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی وہ سندھ کے حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے ہٹیں گے، حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اسے حاصل کرکے رہیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ رابطہ کرنے پر بھی کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہے جس کے باعث پارٹی کارکنان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
Load Next Story