ٹھٹھہ کچے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونیکی ہدایت
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تمام سرکاری وسائل استعمال کیے جائینگے، آغا شاہنواز
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظرکچے کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہنواز بابر نے ٹھٹھہ ضلع میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دریا سندھ کے اطراف میں کچے کے علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ احتیاطاً اپنے مویشیوں اور دیگر سامان سمیت محفوظ مقامات یا اپنے رشتے داروں کے ہاں منتقل ہو جائیں۔
انھوں نے تمام سرکاری محکموں بلخصوص ریونیو، آبپاشی، صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو چوکس رہنے اور مطلوبہ انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی طور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے تمام سرکاری وسائل بروکار لاتے ہوئے اور مشنری کو تیار رکھنے سمیت این جی اوز کے رضا کاروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔