پی ایم سی اسپتال ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری مزید12مریض چل بسے
4 روز میں تعداد 33 ہو گئی، پولیس بچہ بازیاب نہ کرا سکی، ڈی سی نے ہڑتال کا نوٹس لے لیا
ڈاکٹر شمس شیخ کا بیٹا 6 روز بعد بھی بازیاب نہ ہو سکا۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری۔
پی ایم سی اسپتال میں 24 گھنٹوں میں مزید 12 مریض جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شمس شیخ کے بیٹے شجاع شیخ کے اغوا کو 6 روز گزر چکے مگر نواب شاہ پولیس بچے کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام ہے جبکہ پی ایم سی اسپتال ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے پانچویں روز بھی احتجاج جاری رکھا اور مکمل ہڑتال کی۔
ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نواب شاہ مزمل ہالیپوتہ مریضوں کی ہلاکتوں کی خبروں کا نوٹس لیا وار بدھ کی صبح پی ایم سی اسپتال میں ڈاکٹرز کے اجتماعی کیمپ پہنچے اور ایس اس یقین دہانی کرائی کہ بچے کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سے ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی مگر ڈاکٹر ایکشن کمیٹی نے ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا۔