چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی نیب درخواست منظور

ملزمان سے تحقیقات کی جاچکی ہے مگر کوئی ثبوت نہیں ملا، نیب پراسیکیوٹر

چوہدری برادران پر ایل ڈی اے سٹی کے 28 پلاٹس کی مبینہ غیر قانونی فروخت کا الزام تھا فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے چوہدری برادران کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے نیب تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔


اس موقع نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان سے 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی جاچکی ہے مگر کوئی ثبوت نہیں ملا، چیئرمین نیب چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔ لہذا چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کے درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کے 28 پلاٹس کی مبینہ غیر قانونی فروخت کا الزام تھا۔
Load Next Story