وزیراعظم آج عدالت جائینگے اتحادیوں نے بھی توثیق کردی

این آراوعملدرآمدکیس کی سماعت آج ہوگی،ایوان صدر سے عدالت جانے کیلیے 30افراد کی فہرست جاری

اداروں میں تصادم نہ ہونے دیا جائے، صدر، وزیراعظم اتفاق، این آراوعملدرآمدکیس کی سماعت آج ہوگی،ایوان صدر سے عدالت جانے کیلیے 30افراد کی فہرست جاری۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت آج پیر کو ہوگی ،جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس اعجاز احمد چوہدری،جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اطہر سعید پرمشتمل بینچ کورٹ روم نمبر 2 میں سماعت کریگا،گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے سوئس حکام کوخط لکھنے کے حکم کی عدم تعمیل پر وزیر اعظم کو وضاحت کیلیے طلب کیا تھا۔


ذرائع سے معلوم ہواہے پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین نے وزیر اعظم کو پیش ہونے کی اجازت دے دی، وزیراعظم عدالت میں پیش ہوکرخط کے حوالے سے حکومتی موقف سے آگاہ کرینگے ، دوسری طرف عدالت عظمٰی نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے، ایڈیشنل رجسٹرار قاضی ساجد نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ سماعت کے موقع پر صحافیوں کے علاوہ صرف خصوصی پاس رکھنے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی، عدالت عظمیٰ میں داخلے کیلیے معمول کے مطابق شناخت لازمی ہوگی۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کے فیصلے کے فوراً بعد سپریم کورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس طلب کیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنمائوں سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے، اجلاس میں اسلام آباد شہر اور داخلی راستوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر ان کیساتھ آنیوالے حکومتی رہنمائوں کی فہرست طلب کی تھی، جس پر ایوان صدر سے 30رہنمائوں کی فہرست رجسٹرارکو بھیج دی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story