سوئس حکام کو کسی صورت خط نہیں لکھیں گے صدر زرداری

مقدمات کھلنے کا وقت گزر چکا، آج عدالت کا رویہ دیکھ کر آئندہ حکمت عملی طے کرینگے

مقدمات کھلنے کا وقت گزر چکا، آج عدالت کا رویہ دیکھ کر آئندہ حکمت عملی طے کرینگے۔ فوٹو: فائل

GILGIT:
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو کسی صورت خط نہیں لکھیں گے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سوئس مقدمات پر سیاست کی جا رہی ہے۔ سوئس عدالتوں میں مقدمات کھلنے کا وقت گذر چکا ہے۔


صدر نے کہا کہ انتخابات میں پانچ، چھ ماہ رہ گئے ہیں ، اس وقت ذراسی غلطی بڑا نقصان کر سکتی ہے۔ آج (پیر) عدالت کا رویہ دیکھ کر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلیے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور جمہوری اداروں کی بالادستی کیلیے آئندہ بھی قربانیاں دیتے رہیں گے،عوامی عدالت میں جانے سے نہیں ہچکچائے، عوام بہتر فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ تصادم کا راستہ نہیں اپنایا آئندہ بھی اس پر قائم رہیں گے، جمہوریت کیلیے اتحادیوں کی حمایت قابل قدر ہے۔ عوام اور حکومت نے اداروں میں تصادم کا راستہ ہمیشہ روکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں نے بھی پارلیمنٹ کی سپریم حیثیت کو تسلیم کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story