صدر زرداری اور وزیراعظم کی ڈھائی ماہ بعد ملاقات آج متوقع
صدر اور وزیر اعظم کے درمیان آخری علیک سلیک7 جون کو وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ایوان صدر میں ہوئی تھی۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا پوریڈھائی ماہ بعد آج رات صدر کی طرف سے ایوان صدر میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں الوداعی عشائیے میں آمنا سامنا ہو گا۔
صدر اور وزیر اعظم کے درمیان آخری علیک سلیک7 جون کو وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ایوان صدر میں ہوئی تھی۔ صدر نے غیر ملکی سفیروں کیلیے الوداعی عشائیے میں وزیراعظم کو بھی شرکت کی دعوت بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا تھا۔ بدھ کو ذرائع کے مطابق اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزائوں پر عمل درآمد کے معاملے پر مشاورت ہوسکتی ہے۔