پرویز اشرف کی نااہلی کے واضح امکانات ہیںاعتزازاحسن

موجودہ وزیراعظم عدالت جائیں یا نہ جائیں فیصلہ ان کے خلاف ہی آئے...

موجودہ وزیراعظم عدالت جائیں یا نہ جائیں فیصلہ ان کے خلاف ہی آئے گا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدراورپاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹربیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی نا اہلی کے واضح امکانات موجود ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت پر طلب کرے،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف عدالتی فیصلہ ماورائے آئین تھا ،موجودہ وزیراعظم عدالت جائیں یا نہ جائیں فیصلہ ان کے خلاف ہی آئے گا۔


وہ اتوارکی شام سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق نائب صدراورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ایبٹ آبادبینچ کے صدرسعیداخترخان ایڈوکیٹ کی والدہ کی دعائے مغفرت کے بعدان کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔ اعتزازاحسن نے کہاکہ گیلانی کی نااہلی عدالتی اختیارات سے تجاوز تھی، ایسے جرم پر انھیں نااہل قراردیاگیاجوانھوں نے کیاہی نہیں ،فوجداری مقدمے میں فردجرم میں جوچیزشامل نہ ہوملزم کوسزانہیں دی جاسکتی،سابق وزیراعظم تین بارعدالت میں پیش ہوئے، کوئی توہین عدالت یاتضحیک عدالت نہیں کی اورنہ ہی ان سے اس حوالے سے کوئی سوال ہوا،بہاولپورمیں اگرانھوں نے تضحیک عدالت کی کوئی بات کی تھی توان پرالگ فردجرم عائدکی جاتی۔

انھوں نے کہاکہ صدر زرداری کے خلاف سوئس حکام کوخط لکھنے کاابھی وقت نہیں آیا،آئین، قانون اوربین الاقوامی دستورکے مطابق دنیاکی کوئی عدالت کسی ملک کے صدرکے خلاف کیس کی سماعت نہیں کرسکتی،سابق وزیراعظم کے خلاف سات ججوں اوربعدازاں تین ججوں کافیصلہ عدالتی اختیارات سے متجاوزتھالیکن اب دس ججوں کے فیصلے کے بعدموجودہ وزیراعظم عدالت جائیں یانہ جائیں فیصلہ وہی آئے گا، انھوں نے کہاکہ فیصل رضاعابدی نے توپوںکامنہ عدالت عظمیٰ کی طرف کیاہواہے عدالت کونوٹس لیناچاہیے۔

Recommended Stories

Load Next Story