جماعتی الیکشن والوں نے کبھی بلدیاتی انتخاب لڑا ہی نہیں شہباز شریف

لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا، ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میںگفتگو

لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا، ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں نئے آبی ذخائر، جھیلیں چھوٹے بڑے ڈیم نہیں بنتے سیلاب کا پانی اسی طرح ہرسال نقصانات کا باعث بنتا رہے گا۔

پنجاب میں جماعتی الیکشن کا نعرہ لگانے اور غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات پر اعتراض کرنے والوں نے کبھی جماعتی یا غیرجماعتی الیکشن لڑا ہی نہیں۔ قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے میں ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' کے میزبان جاوید چودھری سے گفتگو میں انھوں نے کہا اگر میں بجلی، گیس چوری روکنے، لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی اور بجلی کی پیداوار میں ضرورت کے مطابق اضافہ نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ قصور میں سیلاب تب آتا ہے جب دریائے ستلج میں پانی چھوڑا جاتا ہے، اللہ کا شکر ہے اس بار پانی زیادہ نہیںتھا اور زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ اگر چاروں صوبے سیلاب کے حوالے سے ایک قومی پالیسی بنالیں تو سیلاب کی تباہ کاریوں سے جان چھوٹ سکتی ہے ۔




پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ بجلی اس وقت بن رہی ہے اور لوڈشیڈنگ میں بھی خاطر خواہ کمی آچکی ہے۔ نندی پورپراجیکٹ پر بھی کام شروع ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ ہونا صدر آصف زرداری کی پالیسی تھی، اب نئے صدر نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ جماعتی بنیادوں پر الیکشن کا نعرہ لگانے والوں نے آج تک بلدیاتی انتخاب میں حصہ ہی نہیں لیا۔ قصور میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے میں 'ایکسپریس' سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد کریں گے، یہ قدرتی آفات ہے لیکن پنجاب حکومت کے تمام ادارے پانی میں گھرے ہوئے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد میں دن رات ایک کر رہے ہیں۔لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 5برس میں 100فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story