پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ موخر کل ای سی سی اجلاس میں فیصلہ
وفاقی کابینہ نے شدید عوامی ردعمل کی نشاندہی پر پٹرولیم قیمتوں میں متوقع اضافہ موخرکردیا تھا۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای س سی)کل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر تک اضافہ، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے متعلق پلان اور اسٹیل ملز کی بحالی کیلیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری کنسورشیم کے تقرر کی منظوری سمیت 18نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔
مشیر خزانہ کہ تقرری کے بعداقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کریں گے، ای سی سی اجلاس میں 18نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی سمری اجلاس کے دوران پیش کی جائے گی کیونکہ اجلاس کا ایجنڈا پہلے ہی جاری ہوچکا تھا۔
وفاقی کابینہ نے منگل کو ہونیوالے اجلاس میں اراکین کابینہ کی جانب سے شدید عوامی ردعمل کی نشاندہی پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے متوقع اضافہ موخر کیا تھا اور فیصلہ کیا تھا یہ معاملہ ای سی سی میں زیر غور لایا جائے گا اور ای سی سی پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کاکہناہے کہ اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق یہ سمری آج ہونیوالے ایس ی سی کے اجلاس میں زیر غور آئے گی ،اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کے متعلق پلان پیش کیا جائے گا اسٹیل ملز کی بحالی کیلیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری کنسورشیم کے تقرر کی سمری پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب رینجرز کے لیے ضمنی گرانٹس کی سمری پیش کی جائے گی۔