پیپلزپارٹی کسی ادارے کیساتھ محاذ آرائی پریقین نہیں رکھتی کائرہ
عدالتی فیصلوں کا احترام کرینگے،گفتگو،خط لکھنے کافیصلہ آئین کے مطابق ہوگا،صمصام بخاری
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم کی عدالت میں پیشی کے بارے میں فیصلہ آئین کے مطابق کریگی،پیپلزپارٹی کسی ریاستی ادارے کی ساتھ محاذآرائی پریقین نہیںرکھتی،اداروں کے درمیان تصادم ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا'تحفظات کے باوجود سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا فیصلہ تسلیم کیا'پارٹی کا ہرکارکن عوام کے مفاد میں بھٹو خاندان کے شہداء کے مشن پراپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیارہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میںاظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوںکاہمیشہ احترام کیاآئندہ بھی کرتے رہیں گے، انھوں نے کہاکہ میڈیا کے بعض پروگراموں میں قومی لیڈروں کا مذاق اڑایا جاتا ہے میڈیا کو قومی قیادت کی بے عزتی کرنے سے روکنے کے لیے قوانین میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔ادھربیگم سرفرازاقبال کی یاد میں سیمنیاراور بعدازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ سوئس حکومت کوخط لکھنے کافیصلہ آئین اورقانون کے مطابق کریں گے،آئین کی پاسداری کرنیوالوں میںسے ہیں،اسلام کی ترویج میںصوفیاء کرام نے بنیادی کردار اداکیا ہے،وقت کاتقاضا ہے کہ معاشرے میں اولیاء سے محبت کے جذبہ کوفروغ دیاجائے۔