کمار سنگاکارا ایم سی سی کے پہلے غیر برطانوی صدر بن گئے

ایم سی سی کی صدارت میرے اور سری لنکا کیلیے باعث فخر ہے، کمار سنگاکارا

ایم سی سی کی صدارت میرے اور سری لنکا کیلیے باعث فخر ہے، کمار سنگاکارا

KARACHI:
سری لنکا کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا ایم سی سی کے پہلے غیر برطانوی صدر بن گئے ہیں۔


سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگا کارا اکتوبر میں کرکٹ قوانین بنانے والی باڈی میرلی بیون کرکٹ کلب کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے غیر برطانوی ہوں گے۔ کمارسنگاکارا کو 2012 میں ایم سی سی کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دی گئی تھی، وہ ایم سی سی کی ورلڈکرکٹ کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔

اب وہ یکم اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 تک ایک سال کے لیے ایم سی سی کی صدارت سنبھالیں گے۔ 41 سالہ سنگاکارا نے 134 ٹیسٹ، 404 ایک روزہ اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔ وکالت کی ڈگری رکھنے و الے سنکاگارا کا کہنا ہے کہ ایم سی سی کی صدارت کا اہل ٹھہرایا جانا، ان کے اور سری لنکا کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔
Load Next Story