قوم 200 روپے کا پیٹرول بھی برداشت کرلے گی فیصل واوڈا
یہ قوم پیٹ پر پتھر بھی باندھ لے گی، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ قوم 200 روپے کا پیٹرول بھی برداشت کرلے گی اور پیٹ پر پتھر بھی باندھ لے گی۔
مہمند ڈیم منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 40 سال سے ملک میں ڈاکے مارنے والے اور اندھیروں میں دھکیلنے والے درس دے رہے ہیں کہ ہمیں حکومت کیسے چلانی ہے، ہمیں کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ قوم نے وزیراعظم کو ووٹ اس لیے دیا ہے کہ ان ڈاکوؤں سے پیسہ وصول کریں، اس قوم کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، قوم کہتی ہے کہ 200 روپے کا پیٹرول بھی برداشت کرلیں گے اور پیٹ پر پتھر بھی باندھ لیں گے لیکن احتساب کا عمل کسی صورت ختم نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے مجھے سکھایا تھا کہ کرسی اہم نہیں ہوتی کام اہم ہوتاہے، دشمن قوتوں نے ملک کو بنجر بنانے کی پوری کوشش کی، یہ قوم ملک کے لیے مہنگائی سمیت ہر پریشانی برداشت کرنے کے لیے تیار ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کو ملاکر 25 سے 28 ہزار نوکریاں ہیں جو ہم دیں گے، رمضان المبارک کے پہلے 10 روز میں اپنی مدد آپ سے 200 سے 400 نوکریاں دیں گے۔