جنوبی وزیرستان وانا میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 عسکریت پسند ہلاک

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند کمانڈر غلام جان اور اس کے 3 ساتھی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔ فوٹو: فائل

وانا میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں عسکریت پسند کمانڈر غلام جان 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا وانا کے علاقے منارہ میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں عسکریت پسند کمانڈر غلام جان اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے جبکہ دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
Load Next Story