کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں مزید 5 افراد جاں بحق

لیاقت آباد 10 نمبر سے2افراد کی لاشیں ملیں جبکہ لسبیلہ اور لیاقت آباد ڈاک خانہ اسٹاپ میں 3 افراد قتل کردیئے گئے

لیاری میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ، فوٹو: فائل

شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی تعیناتی کو باوجود قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔


لیاقت آباد نمبر دس پر سڑک سے 2 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی اور گولیاں لگی ہوئی لاشیں ملیں جن کی شناخت طاہر بروہی اور احمد بروہی کے نام سے ہوئی ہے. دونوں افراد کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جارہا ہے۔ جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لسبیلہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت فرید کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے ۔

لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاک خانہ اسٹاپ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا. مقتول کی شناخت ڈاکٹر غضنفر کے نام سے ہوئی ہے۔ لیاری کے علاقے بہارکالونی، الفلاح روڈ اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ نمبر میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
Load Next Story