سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی کی تقرری غیر آئینی قرار دیدی

مصباح الدین فرید کی گریڈ 19 سے 20 میں کی گئی ترقی بھی غیر آئینی ہے، سندھ ہائی کورٹ

نئے ایم ڈی کی تقرری تک ڈپٹی ڈائریکٹر کو ایم ڈی کا عارضی چارج دیا جائے، عدالت فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی مصباح الدین فرید کی تقرری کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔


ہائی کورٹ نے مصباح الدین فرید کی بطور ایم ڈی تقرری اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کو غیر آئینی وغیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نئے ایم ڈی کی تقرری تک ڈپٹی ڈائریکٹر کو ایم ڈی کا عارضی چارج دیا جائے تاکہ بورڈ کے معاملات میں کوئی خلل نہ پڑے۔
Load Next Story