سپریم کورٹ نے عمران خان توہین عدالت کیس کے لئے نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دیدیا
نئے بینچ کی سربراہی جسٹس انور ظہیر جمالی کریں جبکہ دیگر 2 ججوں میں جسٹس خلجی اور جسٹس اعجاز شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے عمران خان توہین عدالت کیس کے لئے نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیا بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کوئٹہ رجسٹری میں عدالتی مصروفیات کی بنا پر کیا گیا جس کے بعد نئے بینچ کی سربراہی جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے جبکہ بینچ کے 2 دیگر ججوں میں جسٹس خلجی عارف اور جسٹس اعجاز چوہدری شامل ہوں گے، کیس کی اگلی سماعت 28 اگست کو ہوگی۔
واضح رہے کہ عمران خان کو عدالت کے لئے ''شرمناک'' کا لفظ استعمال کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا اور کیس کی پہلی سماعت 2 اگست کو ہوئی تھی جس میں عدالت نے عمران خان کو تفصیلی جواب جمع کرانے کے لئے 28 اگست تک کی مہلت دی تھی، عدالت کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے کردار سے متعلق عمران خان کے الفاظ قابل گرفت ہیں اور بادی النظر میں عدالت کے لئے گالی کے مترادف ہیں۔