جہانگیرترین اورعلیمہ باجی کو این آراو دینا قوم سے غداری ہے مریم اورنگزیب

حکومت مشرف اور پی پی کے لوگوں کوکابینہ میں شامل کرکے چورچورڈاکوڈاکو کا نعرہ لگارہی ہے، ترجمان

وزارت پیڑولیم میں جو ڈاکا مارا گیا حکومت اس کا جواب دے، ترجمان ن لیگ فوٹو:فائل

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین اورعلیمہ باجی کو این آر او دینا قوم سے غداری ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا نوازشریف کی ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد کہنا تھا کہ قانونی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، قوم سے غداری یہ ہے کہ مشرف اورپیپلز پارٹی کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے چورچورڈاکو ڈاکو کے نعرے لگارہے ہیں۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا ہم عدالتوں سے این آراو لے رہے ہیں؟ حکومت یہ بتائے کہ کس سے این آراولے رہے ہیں۔ یہ قوم سے غداری ہے کہ 16 ارب قرض لے کرعمران خان چوری کررہے ہیں جب کہ قوم سے غداری یہ بھی ہے کہ جہانگیر ترین اورعلیمہ باجی کو این آر او دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت پیڑولیم میں جو ڈاکا مارا گیا حکومت اس کا جواب دے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی اورضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔
Load Next Story