آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
کور کمانڈرز کا ملک میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک میں جیو اسٹرٹیجک ماحول اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک میں جیو اسٹرٹیجک ماحول اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور آپریشن ردالفساد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز نے ملک میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور یہ بھی کہا گیا کہ علاقائی امن کے لیے اقدامات کی بھی حمایت کی جائے گی۔