ہچیسن پورٹس نے کراچی بندرگاہ پر 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز نصب کر دیں
ہم اپنی صنعت اور اس سے منسلک ہر چیز میں بہتری لانے کیلیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں، کیپٹن سید راشد جمیل
ABBOTTABAD:
ہچیسن پورٹس پاکستان نے 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز کراچی پورٹ پر نصب کردی ہیں۔
ہچیسن پورٹس پاکستان کی جانب سے 5 نئی ہائبرڈ یارڈ کرینز کی تنصیب سے ٹرمینل کی مجموعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا اور صارفین کو بہتر سہولتیں اور عمدہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔اس نئی تنصیب کے بعد ٹرمینل پر نصب ہائبرڈ یارڈ کرینز کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
ہچیسن پورٹس پاکستان کے ہیڈ آف بزنس یونٹ اور جنرل منیجر کیپٹن سید راشد جمیل نے کہاکہ ہم اپنی صنعت اور اس سے منسلک ہر چیز میں بہتری لانے کیلیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ہائبرڈ کرینز کے اضافے سے ہمارے آپریشنز میں مزید تیزی آئے گی جس کا بلواسطہ اور بلا واسطہ فائدہ ہمارے کسٹمرز کو ہوگا۔ اکتوبر 2019 میں ہچیسن پورٹس پاکستان کو 11 جدید ٹیکنالوجی کی حامل یارڈ کرینز موصول ہوں گی۔