اینگرو کارپوریشن لمیٹڈپہلی ششماہی میں منافع میں آگئی
30جون کوختم مدت میں3ارب 44 کروڑ10 لاکھ روپے کاخالص منافع، گزشتہ سال نقصان ہواتھا
اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے جمعرات کو 30جون 2013 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق اینگرو نے سال 2013 کی دوسری سہ ماہی میں بھی مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے نتائج میں زبردست بہتری آئی، رواں سال کی پہلی ششماہی میں کمپنی کی آمدنی 25 فیصد کے اضافے سے 66ارب87 کروڑ 40لاکھ روپے رہی جبکہ خالص منافع 3ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے رہا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 34 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، کھاد اور پولیمر بزنس کی پیداوار میں اضافے اور بہتر نتائج کے باعث کمپنی پھر سے منافع کمانے کے قابل ہوئی۔ کمپنی کے فرٹیلائزر بزنس نے گزشتہ ششماہی میں 20.5 ارب روپے کا ریونیو کمایا جو کسی بھی ششماہی میں سب سے زیادہ ہے۔
اس دوران یوریا کی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، یوریا کی فروخت میں پہلی ششماہی کے دوران سال بہ سال 57 فیصد کا اضافہ ہوا، اینگرو کا یوریا مارکیٹ میں شیئر بڑھ کر 23 فیصد تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 14 فیصد تھا، کمپنی کے فوڈ بزنس کا ریونیو صارف طلب میں سست روی، بعض شہروں میں ڈسٹری بیوشن ایشوز، ملک میں انتخابی عمل، بدامنی اور بجلی کے بحران کے باعث 4.3 فیصد کم ہوگیا، کم آمدنی کے باوجود بعد از ٹیکس منافع سال بہ سال 9 فیصد بڑھا، آئس کریم بزنس کا ریونیو 11 کروڑ 40لاکھ روپے کی کمی سے 1 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے رہا جبکہ انڈسٹری میں لوڈشیڈنگ کے باعث 17 فیصد کمی آئی، اس سیگمنٹ میں 12 کروڑ 50 لاکھ کا آپریٹنگ نقصان ہوا جو گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 16کروڑ60لاکھ تھا، نارا فارم کو گزشتہ ششماہی میں 11 کروڑ 50لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ 2012 کی اسی مدت میں 48 لاکھ روپے کا منافع ہوا تھا۔
حلال گوشت برانڈ الصفا حلال کی فروخت کینیڈا شمالی امریکا میں آپریشن کے پھیلاؤ کے ساتھ 50 لاکھ کینیڈین ڈالر رہی۔ علاوہ ازیں رواں سال کی پہلی ششماہی میں اینگرو پولیمرز کا ریونیو 27 فیصد بڑھا، فروخت میں اضافے اور بہتر مارجنز کے باعث بعد از ٹیکس منافع 42کروڑ50لاکھ روپے رہا جو 2012 کی اسی مدت میں 5کروڑ90لاکھ روپے تھا۔ توانائی کے شعبے میں 2013 کی پہلی ششماہی میں قادر پور پاور پلانٹ کا نیٹ الیکٹریکل آؤٹ پٹ 796گیگاواٹ پرآوررہا، جون کے آغاز میں پیپکو نے پاورسیکٹر بیل آؤٹ کے طور پر 9ارب روپے کے بقایا جات ادا کردیے، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے کان کنی کی سرگرمیوں میں گزشتہ سہ ماہی میں ٹھوس پیشرفت کی اور کمپنی نے تھرپاور کمپنی لمیٹڈ قائم کی اور کے ای ایس سی کے ساتھ 600میگاواٹ بجلی کی سپلائی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ این ٹی ڈی سی سے بات چیت جاری ہے۔ اینگرو کے کیمیکل و اسٹوریج ہینڈلنگ کے بزنس کے حوالے سے اینگرو ووپاک کا ریونیو اور منافع paraxylene اور ایسیٹک ایسڈ کے نظرثانی شدہ کم ٹیرف کی وجہ سے سال بہ سال کم رہا، کمپنی کی کارکردگی بہتر رہی۔