نیشنل بینک کوگزشتہ ششماہی میں6ارب روپے کامنافع
فی حصص آمدنی 2.83 روپے رہی،آپریٹنگ ریونیو4.6،غیرسودی آمدنی24 فیصد بڑھی
نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 22 اگست2013 کو ہیڈآفس میں منعقدہ اجلاس میں30جون 2013کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دیدی۔
بینک کا آپریٹنگ ریونیواس مدت میں 4.6 فیصدیا 1ارب 44 کروڑ 30 لاکھ روپے بڑھا، غیرسودی آمدنی میں 24 فیصداضافہ ہوا، پری پرویژن منافع سال بہ سال 5.5 فیصد کے اضافے سے 15 ارب 84کروڑ40لاکھ روپے رہا، انتظامی اخراجات 4 فیصد بڑھے۔
ڈپازٹس میں 200 ارب روپے اور ایڈوانسز میں 67 ارب روپے کا اضافہ ہوا، بینک کا بعد از ٹیکس منافع 6 ارب روپے اور فی حصص آمدنی 2.83 روپے رہی۔