سونیری بینک لمیٹڈ نے بھی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
سونیری بینک لمیٹڈ نے 30جون 2013 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی میں 83 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار روپے کا قبل از...
سونیری بینک لمیٹڈ نے بھی سال 2013 کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔
سونیری بینک لمیٹڈ نے 30جون 2013 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی میں 83 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا۔ بورڈ نے 20 اگست 2013 کو منعقدہ ہونے والے 131 ویں اجلاس میں بینک کے ششماہی مالیاتی اسٹیٹمنٹس کی منظوری دی، زیرتبصرہ مدت میں بینک کی مجموعی آمدنی 11.68 فیصد کے اضافے سے 3.49 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3.13 ارب روپے رہی تھی۔
ڈپازٹ 11.12 فیصد کے اضافے سے 134.27 ارب روپے رہے، نیٹ ایڈوانسز 7.97 فیصد بڑھ کر 82.95 ارب روپے تک پہنچ گئے اور بینک کے خالص اثاثے گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 5.65 فیصد کے اضافے سے 13.03 ارب روپے رہے۔