اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام سے 16835ارب کی اضافی رقم جذب کرلی

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو 1کھرب 68 ارب 35 کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کر۔۔۔

اسٹیٹ بینک نے 2 روز قبل بھی بینکوں میں موجود 19ارب روپے کی اضافی رقم حاصل کی تھی۔ فوٹو : فائل

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو 1کھرب 68 ارب 35 کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کر کے بینکاری نظام میں موجود اضافی رقم حاصل کر لی۔


اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے7 روز کے لیے 8.55 فیصد شرح سود پر ٹی بلز فروخت کر کے بینکوں سے رقم حاصل کی، ٹریثری بلز کی خریداری کے لیے اسٹیٹ بینک کو15مالیاتی اداروں کی جانب سے بولیاں موصول ہوئیں تھی جس میں سے14اداروں کی بولیوں کو منظور کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے1 کھرب 68 ارب 35 کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کیے، کمرشل بینکوں نے ٹی بلز کی خریداری کے لیے اسٹیٹ بینک کومجموعی طور پر 1 کھرب 70 ارب 35 کروڑ روپے کی ہی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 2 روز قبل بھی بینکوں میں موجود 19ارب روپے کی اضافی رقم حاصل کی تھی، حکومت کی جانب سے کمرشل بینکوں کو رواں مالی سال کے آغاز سے ہی قرضوں کی واپسی اور بجٹ خسارے کے لیے قرضوں کا انحصار اسٹیٹ بینک کی جانب ہونے کی وجہ سے کمرشل بینکوں کے پاس اضافی رقم موجود ہے۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک اگست کے 22روز کے دوران اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے 7مرتبہ کمرشل بینکوں سے اضافی رقم حاصل کر چکا ہے۔
Load Next Story