کارکن بلدیہ ٹائون کے واقعے پرمشتعل نہ ہوںرابطہ کمیٹی

فسادی عناصرکوفرقہ واریت کے خلاف ایم کیوایم کااصولی موقف ایک آنکھ نہیں بھارہا

فسادی عناصرکوفرقہ واریت کے خلاف ایم کیوایم کااصولی موقف ایک آنکھ نہیں بھارہا۔ فوٹو: فائل

SINGAPORE:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بلدیہ ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن کے جوائنٹ سیکٹرانچار ج ارشدقریشی اورسیکٹر کمیٹی کے رکن محمدرفیق پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے اوراس عمل کوکراچی کاامن تباہ کرنے کی سازش قراردیاہے۔


ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے اورفرقہ واریت کی بنیادپربے گناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ایم کیوایم کااصولی مؤقف اختیارکرنابعض فسادی عناصرکوایک آنکھ نہیں بھارہااور وہ اپنے زرخریددہشتگردوں کے ذریعے ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں پرقاتلانہ حملے کرکے کراچی کاامن غارت کرنے کی سازش کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جوعناصراپنے گھناؤنے اورمذموم مقاصدکی تکمیل کیلیے فرقہ واریت کی بنیادپربے گناہ شہریوں کاقتل کررہے ہیں اورمظلوموںکاساتھ دینے پرایم کیوایم کے ذمے داروں اورکارکنوں پرقاتلانہ حملے کررہے ہیں وہ پاکستان اوراس کے عوام کے کھلے دشمن ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے صدرزرداری،وزیراعظم راجاپرویز،وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے جوائنٹ انچارج ارشد قریشی اور سیکٹر کمیٹی کے رکن محمد رفیق پر قاتلانہ حملے کا فوری نوٹس لیاجائے،قاتلانہ حملے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردی کے واقعے پرہرگزمشتعل نہ ہوں اور پرامن رہ کر کراچی کا امن تباہ کرنے اورپاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں۔

Recommended Stories

Load Next Story