پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے نتیجے میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے نتیجے میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو:فائل

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔

تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف غیر حاضر رہا تاہم ایمرجنسی، آئی سی ٹی اور آپریشن تھیٹر معمول کے مطابق چلتے رہے۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے نتیجے میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں نرسز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بھی شامل ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ایک ماہ سے پر امن مظاہرے جاری تهے لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی جس پر مجبوراً او پی ڈی بند کرنا پڑی۔

ایم ٹی آئی ایکٹ کو پہلے خیبر پختونخوا میں نافذ کیا گیا تھا جسے اب پنجاب میں بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ریفارمز ایکٹ (ایم ٹی آئی) کے تحت ٹیچنگ اسپتالوں کو چلانے کے لئے پرائیویٹ لوگوں پر مشتمل بورڈ آف گورنرز کے نام پر انتظامی بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔
Load Next Story