سزا یافتہ خاتون کو ن لیگ کا نائب صدر بنانا انتخابی قوانین پر طمانچہ ہے مشیر اطلاعات
بیرون ملک علاج اور ضمانت کی درخواست یوٹرن کی ماں ہے، مشیر اطلاعات
مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ خاتون کو مسلم لیگ (ن) کا نائب صدربنانا الیکشن کمیشن کے آئین اور قوانین کے منہ پر طمانچہ ہے۔
گریٹر اقبال پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ آج وزیراعظم نے رینالہ خورد منصوبے کا افتتاح کیا ہے اور ثابت کیا کہ غریب عوام کا کتنا احساس ہے ، وزیراعظم عوام کے لیے ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں، نیا پاکستان منصوبے سے بے گھر افراد کو گھر اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ اپوزیشن کا واویلا بھی سننے کو ملا ہے، سپریم کورٹ سے سزا یافتہ خاتون کو ن لیگ نے وائس پریزیڈنٹ بنا دیا، مریم نواز کا نائب صدر بننا آئین و قانون اور الیکشن قوانین کے منہ پر طمانچہ ہے، بیرون ملک علاج اور ضمانت کی درخواست یوٹرن کی ماں ہے، ہم امن ترقی کا مشن لے کر نکلے ہیں، اپوزیشن قانون سازی میں مدد کرے اور اپنی سوچ کو بدلے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ حکومت اور عوام کو ملکر برداشت کرنا پڑے گا، ڈاکٹروں کو مریضوں کا اور حکومت کو ڈاکٹروں کا خیال رکھنا ہوگا۔