سیلاب نے سندھ کا رخ کرلیا سیکڑوں دیہات زیر آب فیروزوالہ میں امداد نہ ملنے پر متاثرین کا احتجاج

ستلج اور سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، سیکڑوں خاندان نقل مکانی پرمجبور،متاثرہ علاقوں میں امراض پھوٹ پڑے

خیرپورمیں کچے کے علاقے،لاڑکانہ میں نصرت لوپ بند اور دادومورو پل پربھی پانی کے دبائوسے سیکڑوں دیہات اور زرعی اراضی پانی میں ڈوب گئی۔ فوٹو: فائل

سیلاب نے پنجاب میںتباہی مچانے کے بعدسندھ کارخ کر لیا۔

سکھر اور کوٹری بیراج سے آئندہ چند گھنٹوں میں اونچے درجے کاسیلابی ریلا گزرے گا،فلڈ کنٹرول سنٹرنے محکمہ آبپاشی کے عملے کوتمام حساس بندوںاورحفاظتی پشتوںپرہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔سیلابی ریلوں نے پنجاب کے کئی شہروں،قصبوں ،تحصیلوں اور دیہات میںتباہی مچائی، اب یہ ریلے تیزی سے سندھ میںداخل ہورہے ہیں۔سکھربیراج پرمسلسل پانی بڑھ رہا ہے، فلڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق سکھراورکوٹری بیراج پر اگلے چند گھنٹوںمیں اونچے درجے کاسیلاب ہو گا ۔متاثرہ دیہات سے ہزاروں لوگ نقل مکانی بھی کرگئے ہیں۔




فیروزوالہ میں امدادنہ ملنے پرمتاثرین نے احتجاج کیا ہے۔خیرپورمیں کچے کے علاقے، لاڑکانہ میں نصرت لوپ بنداوردادومورو پل پربھی پانی کے دبائوسے سیکڑوںدیہات اورزرعی زمین پانی میں ڈوب گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں بھی دریائے سندھ ، پنجگوڑہ اورخیالی میںمختلف مقامات پرنچلے درجے کاسیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمدآصف نے کہاہے کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب میں 12 لاکھ11سو ایکڑ رقبہ کو نقصان پہنچا ہے،790لوگ سیلاب سے زخمی ہوئے۔ انتظامیہ 175 امدادی کیمپوں میں موجود3433 متاثرین کو خوراک و علاج معالجے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ محمدآصف نے بتایا کہ4616 گھرمکمل تباہ ہو گئے ہیںمجموعی طورپر5 لاکھ افرادسیلاب سے متاثرہوئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story