ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے نئے کھلاڑیوں کا مستقبل جڑا ہے شاہد آفریدی

آفریدی نے محمد عامر کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کی حمایت کردی۔

آفریدی نے محمد عامر کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کی حمایت کردی۔فوٹو: فائل

شاہد آفریدی کے مطابق ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے نئے کھلاڑیوں کا مستقبل جڑا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے نئے کھلاڑیوں کا مستقبل جڑا ہے لہٰذا پی سی بی کے پاس پلان ''بی'' کیا ہے،امید ہے عمران خان اور بورڈ نے تبدیلیوں کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کیا ہوگا، عمران خان پاکستان کی امید ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ جو لوگ ان کے اردگرد ہیں وہ بھی ویسے ہی ہو جائیں۔


آفریدی نے محمد عامر کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کی حمایت کردی، انھوں نے کہا کہ قومی اسکواڈ متوازن ہے،امید ہے کہ شاداب خان اور حفیظ جلد صحتیاب ہو کر کپتان سرفراز احمد کو دستیاب ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور مینجمنٹ نے پلیئرز پر بہت محنت کی ہے، امید ہے ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، انگلش کنڈیشنز کے پیش نظر پیسر محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے۔

 
Load Next Story