وکی لیکس کو خفیہ معلومات دینے والا امریکی فوجی جنس تبدیلی کا خواہاں

35سال کی سزاپانے والے امریکی فوجی بریڈلے میننگ نے ہارمون تھراپی کے ذریعے جنس کی تبدیلی کی خواہش کااظہارکردیا۔

این بی سی ٹی وی پرایک پروگرام میں25سالہ امریکی فوجی بریڈلے میننگ نے کہاکہ بنیادی طورپرمیں ایک عورت ہوں فوٹو : فائل

وکی لیک کوخفیہ معلومات فراہم کرنے پر35سال کی سزاپانے والے امریکی فوجی بریڈلے میننگ نے ہارمون تھراپی کے ذریعے جنس کی تبدیلی کی خواہش کااظہارکردیا۔


بی بی سی کے مطابق این بی سی ٹی وی پرایک پروگرام میں25سالہ امریکی فوجی بریڈلے میننگ نے کہاکہ بنیادی طورپرمیں ایک عورت ہوں اورمیرانام چیلیسامیننگ ہے، بچپن سے اپنے خیالات میں نسوانی عنصرمحسوس کرتاتھا،میں چاہتا ہوںکومجھے آئندہ کے ایک عورت کے طورپرپہنچاناجائے اورچیلیسامیننگ کے نام سے ہی پکاراجائے۔

بریڈلے کے وکیل ڈیوڈکومبس نے کہاہے کہ ان کاموکل اپنی جنس کی تبدیلی چاہتاہے اس مطالبے کے پیچھے کوئی پوشیدہ عوامل نہیں ہیں ،اگربریڈلے کوہامون تھراپی کی اجازت نہیں دی گئی وہ اس کے لیے قانونی چارہ جوئی کرنے کابھی ارادہ رکھتے ہیں۔ بریڈلے میننگ کے وکیل ڈیوڈکومبس نے امریکی صدربارک اوباماسے اپنے موکل کومعاف کرنے کی اپیل بھی کردی ہے اورموقف اختیارکیاہے کہ ان کاموکل ایک بہادرامریکی ہے جو خاموش نہیں رہناچاہتے تھے۔
Load Next Story