اسلام آباد واقعہ سکندر کو اسلحہ فراہم کرنیوالا ملزم اختر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
ملزم سے تمام پوچھ گچھ کرلی گئی ہے اور اس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، پولیس کا عدالت میں مؤقف
اسلام آباد واقعے کے مرکزی ملزم سکندر کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم اختر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے تمام پوچھ گچھ کرلی گئی ہے اور اس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں لہٰذا ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا مانتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ملزم اختر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا جائے۔
واضح رہے کہ عدالت نے کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران ملزم کو تفتیش کے لئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔