کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

چاکیواڑہ اور شیر شاہ سے بھی 2 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

چاکیواڑہ اور شیر شاہ سے بھی 2 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 نیول پل کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، جن میں سے ایک کی شناخت عبدالرزاق کے نام ہوگئی، جبکہ دو مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کے مطابق تینوں مقولین کو ضمنی الیکشن کے دن سعید آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔


چاکیواڑہ اور شیر شاہ سے بھی 2 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، مقتولین کی شناخت کے بعد ہی ملزمان کا سراغ لگایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب شہر میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں بھی عروج پر پہنچ گئی، پولیس ریکارڈ کے مطابق روزانہ اوسطا 30 سے زائد وارداتیں ہوتی ہیں جن میں ملزمان نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فونز ، دستی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر لے جاتے ہیں، تاہم پولیس ان وارداتوں میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے ميں تاحال ناکام رہی۔

[embed width="465"]https://www.dailymotion.com/video/x13gtev_by-elections-2013-2-bombs-found-outside-chaman-polling-station_news[/embed[

Recommended Stories

Load Next Story