ایم کیو ایم کی ضمنی انتخابات میں کامیابی سے دودو کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا فاروق ستار
ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی واضح انداز میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، فاروق ستار
KARACHI:
ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی کامیابی سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کل کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی واضح انداز میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کے انتخاب نے ان ناقدین کو بھی چپ کرادیا ہے جو عام انتخاب میں ایم کیو ایم کی کامیابی پر تبصرے، تجزیئے اور بہت سارے سوالات اٹھاتے رہے، ایسے لوگوں کو کل کی کامیابی سے ان کے تبصرے، تجزیئے اور سوالات کے جواب مل گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کی ایک اور سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں واضح اکثریت سے اپنے نام کیں۔ این اے 254 کراچی سے ایم کیو ایم کے محمد علی راشد 53045 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ایس 64 میر پور خاص سے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر ظفر کمالی 29969 ، پی ایس 95 کراچی سے ایم کیو ایم کے محمد حسین خان 43303 اور پی ایس 103 کراچی سے متحدہ قومی موومنٹ کے رؤف صدیقی 24084 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے