احمد مجتبیٰ کی بطور چیئرمین FBR تقرری کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا
نوٹیفکیشن احمد مجتبیٰ کے خلاف غیرمصدقہ منفی رپورٹس کی بنیاد پر روکا گیا ، ذرائع
حکومت نے احمد مجتبیٰ میمن کا بہ طور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تقرری کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے، اور اب ان کے کیس کا وزارتی کمیٹی جائزہ لے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ہفتے کی شب احمد مجتبی کا نوٹیفکیشن تیار تھا مگر جاری ہونے سے قبل اسے اچانک روک لیا گیا۔
واضح رہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے جہانزیب خان کی جگہ پر احمد مجتبیٰ کو چیئرمین ایف بی آر منتخب کیا تھا۔ کسٹمز گروپ کے 15 ویں بیچ کے افسر مجتبیٰ میمن اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری فنانس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہفتے کو وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضا باقر کا بہ طور گورنر اسٹیٹ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، تاہم احمد مجتبیٰ کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا۔ ڈاکٹر باقر نے گذشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ احمد مجتبیٰ کو اپنی ذمہ داریا آج ( پیر کو) سنبھالنی تھیں۔
ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن احمد مجتبیٰ کے خلاف غیرمصدقہ منفی رپورٹس کی بنیاد پر روکا گیا ہے۔ علاوہ ازیں احمد مجتبیٰ کے معاملے میں قانونی طریقۂ کار پر بھی عمل نہیں کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نوٹفکیشن کا اجرا ملتوی ہونے سے ظاہر ہوتاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ریاستی امور بلا غوروفکر چلارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کے کیس کا وزارتی کمیٹی جائزہ لے گی۔ کمیٹی مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پر مشتمل ہوگی۔