وزیراعظم کا پھانسی کی سزاؤں پرعملدرآمد 9 ستمبر تک مؤخر کرنے کا حکم
چاہتا ہوں کہ 9 ستمبر کو مدت پوری ہونے تک پھانسی کی سزا مؤخر کرنے کی اصولی پالیسی جاری رہے، صدر زرداری
وزیراعظم نواز شریف نے صدر آصف زرداری کی خواہش پر قیدیوں کی پھانسی سزاؤں پر عملدرآمد 9 ستمبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران سزاؤں میں عملدرآمد مؤخر کرنے کا کہا، ذرائع کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 5 سالہ دور میں پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد مؤخر رکھنے کی پالیسی اپنائی اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی مدت ختم ہونے تک یہ اصولی پالیسی جاری رہے۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 9 ستمبر کو نیا صدر عہدہ سنبھال لے گا اس کے بعد حکومت فیصلے پر چاہے تو نظرثانی کرلے جس پروزیر اعظم نے صدر آصف زرداری کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد 9 ستمبر تک مؤخر کرنے کی ہدایت کردی۔