ذیابطیس کے مریضوں کیلیے ’ذیابطیس اور ماہ رمضان‘ پر تقریب کا انعقاد
ذیابطیس کے بیشتر مریضوں میں سحر و افطار میں غذا کے حوالے سے بہت سے ابہام پائے جاتے ہیں
ذیابطیس کے مریضوں میں ماہ صیام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے 'ذیابطیس اور ماہ رمضان' کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے تحت کراچی میں ذیابطیس کے مریضوں میں ماہ صیام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے 'ذیابطیس اور ماہ رمضان' کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ ہمدرد کے اسسٹنٹ پروفیسر اور کنسلٹنٹ ڈایابیٹولوجسٹ ڈاکٹر عطاالرحمان نے شرکا کو رمضان المبارک میں خون میں شکر کی مقدار کو قابو کرنے والی غذاؤں اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں۔
ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کراچی کے صدر نعیم قریشی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ذیابطیس میں مبتلا بہت سے مریضوں کو سحر و افطار میں غذا کے حوالے سے بہت سے ابہام پائے جاتے ہیں، لہذا ان کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تاکہ شوگر کے مریض ماہ مقدس میں فریضہ عبادت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھ سکیں۔
ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ایک مشترکہ آرگنائزیشن ہے جسے کراچی، ٹیکساس اور ہیوسٹن کی شہری حکومتوں نے مشترکہ طور پر تشکیل دیا ہے۔ اس کا مشن پیوپل ٹو پیوپل تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی ربط،مفاہمت و تعاون، فلاحی سرگرمیوں کے ساتھ امن کو فروغ دینا ہے۔
ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی کراچی اور تھر میں متعدد فلاحی کام سر انجام دے چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سسٹر سٹیز انٹرنیشنل کے موجودہ اعزازی چیئرمین ہیں اور ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنرہیوسٹین کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے مقامی اعزازی چیئرمین کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ 2009میں اپنے قیام سے اب تک ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن تعلیم، صحت، انسانی خدمت، تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں کئی پراجیکٹس کو کام یابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا چکی ہے۔