القاعدہ کے لبنان سے اسرائیل کے شہری علاقوں پرمتعدد راکٹ حملے
اسرائیل پرراکٹ حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور مستقل میں ایسے حملوں کی خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی،اسرائیلی وزیراعظم
القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے لبنان سے اسرائیل کے شہری علاقوں پر 4 راکٹ حملے کیے ہیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنان کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے جنوبی بندرگارہ طائر سے مشرقی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں جن کی ذمہ داری القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ عبداللہ اعظم بریگیڈ نے قبول کر لی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل فوج کا کہنا ہے کہ 4 میں سے ایک راکٹ کو میزائل ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم نے تباہ کیا جب کہ 2 شہری علاقوں میں آ کر گرے جن میں بعض عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوج کا کہنا تھا کہ چوتھا راکٹ سمندر یا کسی اور جگہ جا کر گرا،اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مستقل میں ایسے حملوں کی خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔
حملوں کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے لبنان میں موجودعبداللہ اعظم بریگیڈ کے ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم ان میں کسی بھی قسم کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔